تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کورولش عثمان کی مالہون خاتون رشتہ ازدواج میں منسلک

ترک سیریز کورولش عثمان میں مالہون خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ یلدیز جاگری‘ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

ترک اداکارہ یلدیز جاگری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی دلکش تصاویر شیئر کیں ان کی شادی میں بالا خاتون (اوزگے نوریر) اور شیخ ایدابالی (سیدا یلدیز) ودیگر فنکاروں نے شرکت کی۔

یلدیز جاگری نے کورولش عثمان میں عثمان کی دوسری اہلیہ کا کردار نبھایا تھا۔

اداکارہ یلدیز کی شادی معروف ترکش اداکار ‘برک اوکتے’ سے ہوئی جنہوں نے ڈرامہ سیریل ‘عائشہ گُل’ میں جان ٹیکن کا کردار نبھایا تھا۔

یلدیز جاگری اور برک اوکتے کی منگنی کچھ ماہ قبل ہوئی تھی جب کہ دونوں کئی عرصے سے ایک دوسرے کے گہرے دوست تھے۔

یاد رہے کہ عائشہ گل پاکستانی چینل پر نشر کیا گیا تھا جس نے پاکستان میں خاصی مقبولیت حاصل کی تھی۔

Comments

- Advertisement -