تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

مالی، عوامی احتجاج کامیاب، صدر گرفتار، فوج کا انتخابات کا اعلان

بماکو: افریقا کے مغربی ملک مالی میں فوجی بغاوت کے بعد صدر ابراہیم بوبکر عہدے سے مستعفی ہوگئے جبکہ فوج نے نئے انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق افریقی ملک مالی میں حکومت کے خلاف کئی روز سے عوام کا احتجاج جاری تھا اور یہ دیکھتے ہی دیکھتے پرتشدد ہوگیا جس کی وجہ سے کئی جانوں کا ضیاع بھی ہوا۔

مالی کی سرکاری میڈیا سے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے صدر بوبکر کو حراست میں لیا جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے مستعفی  اور پارلیمان کو تحلیل کرنے کا اعلان کردیا۔ صدر کے مستعفی ہونے کے بعد فوج نے اقتدار سنبھال لیا۔

سرکاری ٹیلی وژن پر مختصر خطاب کرتے ہوئے صدر ابراہیم بوبکر کا کہنا تھا کہ وہ ملک کو خونریزی سے بچانے کے لیے اپنے عہدے سے مستعفی اور پارلیمان کو تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔

فوجی قیادت کے حکم پر صدر کو سرکاری رہائش گاہ پر نظر بند کردیا گیا جبکہ اُس سے قبل بوبکر نے سرکاری میڈیا پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’جب فوج مداخلت کرنا چاہے تو میں کچھ نہیں کرسکتا‘۔

اقتدار پر قابض ہونے کے بعد فوج نے دارالحکومت کی تمام اہم سرکاری عمارتوں پر فوجی تعینات کردیے جبکہ سڑکوں پر فوج کی گاڑیاں گشت بھی کررہی ہیں۔

عوام نے حکومت جانے اور فوج کے آنے پر جشن منایا اور انہوں نے اپنے علاقوں میں آنے والے فوجیوں کو خوش آمدید کہا اور فوج کی حمایت میں شاندار نعرے بازی بھی کی۔  رپورٹ کے مطابق آرمی چیف نے ملک میں جلد شفاف انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔

Comments

- Advertisement -