مالی :ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں پانچ فوجیوں سمیت آٹھ افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے۔
مالی کے علاقے موپٹی میں دہشت گردوں نے ہوٹل پر دھاوا بول دیا، حملے میں پانچ فوجی بھی ہلاک ہوئے جبکہ دو حملہ آور مارے گئے، دہشت گردوں نے ہوٹل میں موجود افراد کو یرغمال بنالیا تاہم سیکورٹی فورسز کی جانب سے کارروائی جاری ہے۔
ہوٹل میں اقوام متحدہ کے اسٹاف سمیت دیگرممالک کے شہری بھی موجود تھے، اقوام متحدہ کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔