بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پاکستان اوربھارت میں اقوام متحدہ مبصرمشن میں توسیع ناگزیرہے: ملیحہ لودھی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: اقوام متحدہ میں قیام امن کے لیے قائم خصوصی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت میں اقوام متحدہ مبصر مشن میں توسیع ناگزیرہے‘ ان کا کہنا تھا کہ مسائل کا سیاسی حل نکالنا ہی پائیدار امن کی ضمانت بن سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی کمیٹی برائے قیامِ امن سےخطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں تعینات پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے قیام امن کے لیے اقوام متحدہ کی کوششوں کی غیرمتزلزل حمایت کرتا آیا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ خطے میں قیامِ امن کے لیے اقوام متحدہ کے مشن ’یو این موگیپ‘( یونائیٹڈ نیشن ملٹری آبزرور گروپ فار انڈیا اینڈ پاکستان) کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ ’’ موجودہ حقائق اور خطرات کا سامنا کرنے کے لیے اس مشن کو مزید آگے بڑھانے کی ضرورت ہے‘‘۔

ان کا کہنا تھا کہ پائیدار قیام امن کے لیے خطے میں جاری تنازعات کا سبب جاننا اور ان کا سدباب کرنا بے ضد ضروری ہے۔ مسائل کا پر گفتگو کرنا اور ا ن کا سیاسی حل نکالنا ہی پائیدار امن کی ضمانت بن سکتا ہے۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام ِمتحدہ کی قیام امن فوج کاسب سےبڑا اور مستقل شراکت دارہے اور اقوام متحدہ کے سب سے پرانے امن مشن کا ہمیشہ سے میزبان بھی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں قیام امن کے ان مشنز کے بجٹ میں کی جانے والی کٹوتی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا کو ان مشنز کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے اور بجٹ میں کٹوتی کے بجائے ان مشنز کے لیے زیادہ رقم تفویض کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لئے خطرات پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئے ہیں۔ مالی اور کانگو جیسے ممالک میں اقوام متحدہ کے امن مشنز کو ان براہ راست نشانہ بنایا جارہاہے ‘ یہ ایک ایسا خطرہ ہے جو اس سے قبل نہیں تھا اور اس خطر ےکا تدارک ضروری ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ ہمارے نیلے ہیلمٹ محفوظ نہیں ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں