اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سندھ طاس معاہدے پر بھارتی دھمکی، پاکستان نے اقوام متحدہ کو آگاہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیو یارک: پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارتی دھمکی ملنے پر اقوام متحدہ کو آگاہ کردیا اور کہا ہے کہ بھارت کی جارحانہ پالیسیوں سے خطے میں خطرات بڑھ رہے ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی بھارتی دھمکی سے اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل کو آگاہ کردیا اور نئے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرز کوبھارتی مداخلت کے ثبوت دے دئیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے سیکریٹری جنرل کو سندھ طاس معاہدے سمیت ایل او سی اور کشمیر میں بھارتی جارحیت سے بھی آگاہ کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت کی جارحانہ پالیسیوں سے خطے میں خطرات بڑھ رہے ہیں۔


مزید پڑھیں: پاکستان میں بھارتی مداخلت کے دستاویزی ثبوت اقوام متحدہ کے حوالے


یاد رہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریزکو پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت بھی فراہم کر دیئے ہیں جس میں کلبھوشن یادیو کا اعترافی بیان اور دیگر حقائق شامل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا وہ خط بھی ان ثبوتوں کے ساتھ فراہم کیا گیا ہے جس میں انہوں نے یو این سیکریٹری جنرل سے بھارت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں