اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

8 فروری کا الیکشن خاموش انقلاب تھا، ملک عامر ڈوگر

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ 8 فروری کا الیکشن خاموش انقلاب تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے ملک عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ میں سردار ایاز صادق کو تیسری بار اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ ہم نے خصوصی نشستوں کے بغیر احتجاج کیساتھ الیکشن لڑا۔

ملک عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ فارم 45 کے مطابق نتیجہ آتا تو میرے ووٹ آج 225 ہوتے، میرے 91 ووٹ نکلے آپ کے 191 ووٹ، انہوں نے کہا کہ میں سنگل پارٹی ہوں اور آپ سات جماعتیں ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہم سے 80 نشستیں چھینی گئیں، ہم سے نشستیں نہ چھینی جاتیں تو پی ٹی آئی سب سے لارجسٹ پارٹی ہے، فارم 45 کے مطابق میں 225 سیٹوں کیساتھ آج ایوان میں کھڑا ہوں۔

ملک عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ 94 سیٹوں کا ہمیں کوٹہ دیا گیا ایک شخص لوٹا بن گیا، صبح تک ہمارے لوگوں پر دباؤ تھا، اپنے ممبرز کا شکر گزار ہوں کہ ہمارے 91 ووٹ پورے نکلے۔

ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ اس ملک میں ووٹ ڈالنے والوں کا نہ لحاظ نہ احترام کیا گیا، انہوں نے کہا کہ ہمارا اس ایوان میں کوئی ایسا ممبر نہیں جس پر کم از کم 10 مقدمے نہ ہوں۔

ایاز صادق قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب

ملک عامر ڈوگر کا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہی ڈرامہ کرنا تھا تو اس قوم کے 50 ارب روپے خرچ کرنے کی کیا ضرورت تھی، یہ الیکشن نہیں تھا بلکہ سلیکشن تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں