بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششیں دنیا کیلئے مثال بن گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی امین اسلم کا کہنا ہے کہ دنیا کو قدرتی ماحول میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، عالمی سطح پر ماحولیات کی بہتری کو ترجیحات میں شامل کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششیں دنیا کیلئے مثال بن گئیں، ورلڈ اکنامک فورم کی دعوت پر معاون خصوصی امین اسلم نے ماحولیات سیشن سے خطاب کرتے ہوئے بلین ٹری سونامی منصوبےسمیت اہم حکومتی اقدامات،تجربات سےآگاہ کیا۔

معاون خصوصی امین اسلم نے کہا کہ دنیا کو قدرتی ماحول میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، 4 سال قبل ایک چھوٹے صوبےمیں بلین ٹری منصوبہ شروع کیا، ماحولیات میں سرمایہ کاری کی تونتائج توقع سے بھی بہتر ملے۔

امین اسلم ملک نے کہا کہ گرین اکانومی کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا موقع ملا ، مقامی افراد کو ماحولیات میں بہتری کیلئےشراکت داربنایا گیا، قدرتی توازن خراب کرنے سے سنگین نتائج اٹھانا پڑسکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی سطح پر ماحولیات کی بہتری کو ترجیحات میں شامل کرنا ہوگا۔

یاد رہے ورلڈ اکنامک فورم نے وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کو چیمپئین فار نیچر کے اعزاز سے نوازا تھا ، پاکستان کوچیمپئن فارنیچرکا اعزاز ماحول دوست پالیسیوں کی بدولت دیا گیا۔

ورلڈ اکنامک فورم نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم کو مراسلہ جاری کیا تھا، جس میں چیمپئن فار نیچر کا اعزاز وصول کرنے کی دعوت دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں