اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی رہنما ملک عامر ڈوگر عدالت سے فرار ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

خانیوال: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر پولیس کو چکمہ دے کر عدالت سے فرار ہوگئے۔

ملک عامر ڈوگر کو کچہ کھوہ پولیس نےعدالت میں پیش کیا تھا۔ ان کے خلاف تھانے میں دو مقدمات درج ہیں۔ عدالت نے جیسے ہی انہیں مقدمات میں ڈسچارج کیا تو پولیس نے پھر گرفتار کرنے کی کوشش کی۔

اس موقع پر وکلا نے پی ٹی آئی رہنما کو فرار کروا دیا۔ پولیس نفری نے کچہری کو گھیر میں لے رکھا ہے جبکہ ان کے وکیل شہباز چیمہ کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

ملک عامر ڈوگر کو 12 مئی کے روز پولیس نے لاہور ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔ دو روز قبل جب انہیں رہائی ملی تو جیل سے باہر آتے ہی پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں