منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

’بیرونی سرمایہ کاری آگئی تو ڈالر 250 روپے تک آ جائے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

صدر فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ تین دن کے دوران اسٹیٹ بینک کو 3 ملین ڈالر جمع کروائے گئے، ملک بھر میں تمام ایکسچینج کمپنیز کے پاس ڈالر فروخت کرنے والوں کا رش ہے۔

ملک بوستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صورت حال ایسی ہی رہی تو اگلے ہفتے ڈالر 300 سے بھی نیچے آ جائے گا، پوری دنیا میں ایکسچینج کمپنیاں موجود ہیں، یہ کمپنیاں 2010 سے اب تک 50 ارب ڈالر ملک میں لے کر آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمرشل بینکوں کے ذریعے 31 ارب ڈالر حکومت اور 21 ارب ڈالر عوام کو فروخت کیے گئے، ایکسچینج کمپنیز کو بند کر کے بینکوں کے ذریعے غیر ملکی کرنسی کی فروخت سے نقصان ہوگا، 1993 سے پہلے بھی سارا کاروبار بینکوں کے پاس ہی تھا۔

گزشتہ روز ملک بوستان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایک سال بعد ڈالر کا اوپن مارکیٹ ریٹ انٹر بینک سے نیچے آگیا ہے، اس کا کریڈٹ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو جاتا ہے۔

ملک بوستان کا کہنا تھا کہ ایکسچینج کمپنیز نے 2 روز میں 20 ملین ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کروا دیے، آج مارکیٹ میں ڈالر خریدنے والے نہ ہونے کے برابر تھے۔

صدر فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق ہمارے کہنے پر ٹاسک فورس بنائی گئی اور کریک ڈاؤن سے بلیک مافیا کے کئی ایجنٹ گرفتار جبکہ کئی انڈر گراؤنڈ ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس کی کارروائی کی وجہ سے ایکسچینج کمپنیز کی سپلائی بحال ہوئی، آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 302 سے 305 روپے کا ہوگیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں