لاہور : چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے نواز شریف سے ملاقات کی اور بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کی جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں نواز شریف سےبیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ بیگم کلثوم کی طبیعت ناسازی کے باعث نواز شریف کی روانگی کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت ناساز ہونے پر دوبارہ اسپتال منتقل کیا گیا، طبیعت میں بہتری پر ایمرجنسی سے کمرے میں منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں : سابق وزیراعظم نوازشریف کی آج لندن روانگی کا امکان
حسین نواز نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ والدہ کا علاج چل رہا ہے، صورتحال ایسی ہے کہ نواز شریف لندن آئیں گے، والد صاحب کے لندن آنے کا مجھےعلم نہیں، والدہ کی صحت کیلئےدعاؤں کی درخواست ہے۔
گذشتہ روز مریم نواز نے ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ امی کی طبیعت پھر خراب ہوگئی، مریم نواز نے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کوشش کر رہے ہیں کہ کلثوم نواز کی طبیعت بہتر ہوجائے۔
واضح رہے کہ گلے کے کینسر میں مبتلا بیگم کلثوم نواز لندن میں زیر علاج ہے ، کینسر کی تشخیص کے بعد بیگم کلثوم نواز کے دو آپریشنز ہوچکے ہیں، جس میں حلق اور سینے کا آپریشن کیا گیا تھا ، بعد ازاں ماہر تیسرا آپریشن بھی کیا گیا۔