جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ملک ریاض نے بحریہ ٹاؤن فیز8 میں ایک چوک کا نام نشان حیدر چوک رکھ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملک ریاض نے چھ ستمبر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بحریہ ٹاؤن فیز ایٹ میں ایک چوک کا نام نشان حیدر چوک رکھ دیا جبکہ یومِ دفاع پر چھ ستمبر کو کراچی میں آتش بازی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ملک ریض نے پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن میں نشان حیدر کا افتتاح کردیا ، ملک ریاض کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ہمارے لئے بڑی بڑی قربانیاں دی ہیں ، ہم ہمارے لئے قربانی دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ملک ریاض نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن میں یوم دفاع جوش خروش سے منایا جائے گا، یومِ دفاع پر چھ ستمبر کو کراچی اور سات ستمبر کو بحریہ انکلیو میں آتش بازی کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں