لاہور: گاڑی روکنے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی ملک وحید نے سڑک پر پولیس اہلکاروں سے معافی منگوا لی۔
تفصیلات کے مطابق ایم پی اے ملک وحید کی پولیس اہلکاروں کو سرعام دھمکیوں کی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی تھانہ باغبانپورہ کے اہلکاروں کو معافی مانگنے پر مجبور کر رہے ہیں۔
ملک وحید کو اہلکاروں کو دھمکی دیتے سنا جا سکتا ہے "مجھ سے معافی نہ مانگی تو انجام اچھا نہیں ہوگا۔” واضح رہے کہ ملک وحید پی پی 152 لاہور سے ن لیگ کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ہیں۔
گاڑی چیک کرنے کی غلطی کیوں کی؟
لاہور سے لیگی رکن پنجاب اسمبلی ملک وحید ایس ایچ او اور دیگر پولیس اہلکاروں سے معافیاں منگواتے رہے۔— M Azhar Siddique (@AzharSiddique) March 23, 2024
ٹی ایس آئی کو ایم پی اے ملک وحید کی دھمکی دینے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے بجائے قانونی کارروائی کے ٹی ایس آئی کا باغبانپورہ سے پولیس لائنز تبادلہ کر دیا۔
خیال رہے کہ کالے شیشے والی گاڑی استعمال کرنے پر ایم پی اے کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی گئی، جب کہ ایم پی اے نے اہلکار کو دھکیاں بھی دی تھیں اور سر عام معافی منگوائی۔