پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

ملیکہ بخاری کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری کے نظربندی احکامات ڈپٹی کمشنر نے منسوخ کردیے جس کے بعد وہ اڈیالہ جیل سے رہا ہوکر اسلام آباد روانہ ہوگئیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملیکہ بخاری کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد پولیس کی جانب سے دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

اسلام آباد پولیس نے ملیکہ بخاری کی دوبارہ گرفتاری کی تردید کی تھی۔ ترجمان کیپٹل پولیس کا کہنا تھا کہ ملیکہ بخاری کو دوبارہ گرفتار نہیں کیا ہے۔

یاد رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ شیریں مزاری سمیت دیگر ارکان پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں