کراچی : ملیر ایکسپریس وے کا نو کلومیٹر کا پہلا فیز مکمل ہونے پر اسے ذوالفقارعلی بھٹو کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ملیرایکسپریس وے کا نو کلومیٹر کا پہلا فیز مکمل ہوگیا، بلاول بھٹو زرداری 11 جنوری کو افتتاح کریں گے۔
میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا ملیر ایکسپریس وے کو شہید ذوالفقار بھٹو ایکسپریس وے کا نام دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس ایکسپریس وے پر ہیوی ٹریفک اور عام ٹریفک کو اجازت ہوگی تاہم موٹر سائیکل اور رکشہ کو اجازت نہیں ہوگی۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے قیوم آباد چورنگی سے شاہ فیصل کالونی انٹرچینج تک کھولاجائے گا ، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ بلاول بھٹو کیساتھ ہوں گے۔
صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ شہیدذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے شہریوں کیلئے بڑی سہولت ہوگی ، اس ایکسپریس وے سے شہریوں کیلئے بہت سی آسانیاں پیدا ہوں گی اور شاہ فیصل پہنچنے میں 5 منٹ اورایئرپورٹ تک 10منٹ کا سفر ہوجائے گا۔
انھوں نے کہا کہ ملیرایکسپریس وے کو جدید شاہراہ بنانے کی بھرپور کوشش کررہےہیں، جام صادق پل توڑ کرنیا پل بنایا جائے گا جبکہ نانٹرچینج سےائیرپورٹ تک راستے کو بھی آسان بنارہے ہیں۔