کراچی: ملیر کے علاقےسعود آباد میں مسجد کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق اور 4 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ملیر کے علاقے سعود آباد میں مسجد کی چھت گرنے سے 1 بچہ عباس سمیت دو بچے اور 4 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امدادکے لیے جناح اسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ زخمی ہونے والے بچوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔
مسجد کی چھت منہدم ہونے کے بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے ملبے میں پھنسے افراد کو اپنی مدد آپ کےتحت ریسکیو کیا بعد ازاں ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔
علاقہ مکینوں کے مطابق مسجد میں مدرسہ موجود ہےجہاں بچے بعد نمازِ ظہر تا عصر معمول کے مطابق قرآن مجید کی تعلیم حاصل کررہے تھے حادثہ پیش آیا۔
رینجرز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر صورت حال کو کنٹرول کیا تاہم جوانوں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا تاہم دیگرریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پہنچ چکی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مسجد کی چھت گرنے کے واقعے میں جاں بحق محمد عباس کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، متوفی عباس اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔