کراچی : لیڈی ایم ایل اوڈاکٹر تسلیم نے بتایا کہ ملیر شمسی سوسائٹی واقعے میں قتل ہونے والے افراد کی لاشوں پر زخم کے علاوہ دیگر تشدد کے نشانات موجود نہیں تھے۔
تفصیلات کے مطابق ملیر شمسی سوسائٹی واقعے میں قتل ہونے والی خاتون اور 3 بچیوں کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔
لیڈی ایم ایل اوڈاکٹر تسلیم نے بتایا کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم میں نشہ آور اشیاء کے استعمال کے بھی شواہد نہیں ملے اور لاشوں پر زخم کے علاوہ دیگر تشدد کے نشانات موجود نہیں تھے۔
ڈاکٹر تسلیم کا کہنا تھا کہ لاشوں کے گلے پر ہی تیز دھار آلے کے وار کے زخم موجود تھے،پوسٹ مارٹم کے سیمپل الفلاح پولیس کے حوالے کردیے ہیں۔
پولیس کی جانب سے جامعہ کراچی کے ڈی این اے لیب میں سیمپل جمع کرائے جائیں گے۔
پولیس کے مطابق فواد کے اہلخانہ نے سرد خانے سے رابطہ کر لیا، ساڑھے تین بجے نماز جنازہ کے لیے میتیں گھر منتقل کی جائیں گی، نماز جنازہ بعدنماز عصر شاہ فیصل میں واقع گراونڈ میں ادا کی جائے گی۔