مالٹا کے وزیراعظم نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم رابرٹ ابیلا نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک آئندہ ماہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا۔
موسٹا میں ایک سیاسی تقریب کے دوران ابیلا نے کہا کہ مالٹا 20 جون کو اقوام متحدہ کی کانفرنس کے بعد اپنا موقف باضابطہ بنائے گا اور اس اقدام کو ایک "اخلاقی ذمہ داری” قرار دے گا۔
انگریزی روزنامہ ٹائمز آف مالٹا کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ مالٹا غزہ میں رونما ہونے والے انسانی المیوں سے آنکھیں بند نہیں کر سکتا جبکہ مالٹا فلسطینی سفیر کی میزبانی کرتا ہے، اس نے کبھی بھی کسی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا۔
وزیر اعظم نے ہفتے کے روز فلسطینی ماہر اطفال ڈاکٹر علاء النجر کے نو بچوں کی المناک شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور وہ اس انسانیت سوز ظلم پر صدمے سے دوچار تھے۔