تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

چمک دار جلد کیلئے مالٹے کا چھلکا کس طرح مفید ہے ؟

سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی جہاں دیگر پھل سامنے آتے ہیں وہیں مالٹے کی خوشبو بھی فضاء کو معطر کررہی ہوتی ہے، وٹامن سی سے بھرپور اس پھل کے چھلکے میں بھی کئی فوائد پوشیدہ ہیں۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر آپ روز ایک مالٹا کھائیں تو آپ متعدد بیماریوں سے بچے رہنے کے ساتھ ساتھ صحت مند بھی رہیں گے مگر ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس کے چھلکے میں بھی بے شمار فوائد چھپے ہیں۔

جنہیں پڑھنے کے بعد یقیناً اب آپ اس پھل کے چھلکوں کو نہ صرف سنبھال کررکھیں گے بلکہ اس سے فائدے بھی حاصل کریں گے۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر صحت حکیم عبدالغفار آغا نے مالٹے کے فوائد اور اس کے چھلکوں کے بہترین استعمال کے بارے میں سننے والوں کو آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ چھلکے صرف چہرے کی خوبصورتی کیلئے ہی نہیں بلکہ سردیوں میں جسم کو گرمائی پہچانے کیلئے قہوے کی صورت میں بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

جس کا طریقہ یہ ہے کہ ایک انچ کا ٹکڑا ادرک، اتنا ہی تکڑا دار چینی کا اور ایک یا دو عدد لونگ ان تینوں چیزوں کے ساتھ ایک مالٹے کے مکمل چھلکے کو چھوٹا چھوٹا کاٹ کر ابال لیں۔

رات کو سونے سے پہلے اس قہوے کو پی لیں آپ کا نزلہ زکام کھانسی بخار سب کیلئے مفید ہے اس س ےآپ کی قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوگا

چہرے کی جلد کے لیے مفید
مالٹے کے چھلکوں کو دھوپ میں سکھا کر اس کو پیس لیں جس کے بعد یہ پاؤڈر کی صورت اختیار کرجائے گا، اب اس سے روزانہ چہرے کا مساج کریں ایسا کرنے سے آپ کے چہرے کی جلد نرم ملائم ہوجائے گی اور سورج کی شعاعیں بھی آپ کے رنگ کو متاثر نہیں کرسکیں گی۔

چمک دار جلد
مالٹے کے چھلکوں کا پاؤڈر پانی میں ملائیں اور پھر اُس میں چند قطرے لیموں کے شامل کریں، اب اس ماسک کو چہرے پر لگائیں ایسا کرنے سے آپ کی جلد قدرتی روشن اور چمک دار ہوجائے گی۔

جلد کا انفیکشن دور کرنے کے لیے مفید
اگر آپ کی جلد پر کوئی انفیکشن ہوجائے تو مالٹے کے چھلکوں کا پاؤڈر مذکورہ حصے پر لگائیں ایسا کرنے سے آپ کا انفیکشن جلد ختم ہوجائے گا۔

تروتازہ رہنے کےلیے مفید
غسل کے لیے بالٹی میں پانی بھرنے کے بعد اس میں مالٹے کے چھلکے کچھ دیر کے لیے ڈال دیں اور پھر اُس پانی کو نہانے کے لیے استعمال کریں، اس عمل سے آپ تازگی محسوس کریں گے۔

Comments

- Advertisement -