تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

افغانستان میں امن کے لیے پاکستان نے اہم کردار ادا کیا: انڈونیشی صدرجوکوویدودو

اسلام آباد: انڈونیشیا کے صدر جوکوویددو نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان نے اہم کردار ادا کیا،افغانستان میں امن کے لئے پاکستان اورانڈونیشیا کو مل کر کام کرنا ہوگا.

ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے صدرممنون حسین سے ملاقات میں کیا. اس سے قبل انڈونیشی صدر نے پاکستانی پارلیمنٹ سے خطاب کیا تھا.

تفصیلات کے مطابق صدرممنون حسین اور انڈونیشیا کے صدر کی اس ملاقات میں‌ خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے  سفارتی اور تجارتی امور پر بات ہوئی.

انڈونیشیا کے صدر نے افغانستان میں‌ پاکستان کے کردار کو سراہا اور افغان امن کے لئے پاکستانی، افغانی اور انڈونیشی علما کے کردار کی تجویز پیش کی. انھوں‌ نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا مل کر دنیا میں اعتدال پسندی کو فروغ دے سکتے ہیں.

اس موقع صدر ممنون حسین نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لئے انڈونیشیا کے کردار خیرمقدم کریں گے. ملاقات میں‌ افغانستان میں امن کے لئے پاکستان اورانڈونیشیا نے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا. ساتھ باہمی تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے بھی مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا گیا.

فلسطین کی آزادی پر یکساں موقف رکھتے ہیں:انڈونیشی صدرکا پاکستانی پارلیمنٹ میں‌ خطاب

دوران ملاقات انڈونیشیامیں قید پاکستانی شہری ذوالفقارکا کیس بھی زیر بحث آیا، جو کینسر جیسے موذی مرض میں‌ مبتلا ہے. انڈونیشین صدر نے کہا کہ ذوالفقار کے معاملے پر ہمدردی سے غور کیاجائے گا.

یاد رہے کہ اس سے قبل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انڈونیشی صدر نے کہا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی انڈونیشیا کی آزادی کی حمایت کی تھی، پاکستان اور انڈونیشیا فلسطین کی آزادی پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں

Comments

- Advertisement -