تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

برطانیہ؛ سپر اسٹور میں نوجوان کی عجیب حرکت

لندن: برطانیہ میں سپراسٹور میں خریداری کے دوران اشیا کو لعاب لگا کر آلودہ کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق واقعہ ڈورسٹ کاؤنٹی کے علاقے لیڈل میں پیش آیا جہاں سپرمارکیٹ میں خریداری کے دوران اشیا کو تھوک لگانے والے شخص کو پکڑ لیا گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ 20 سالہ نوجوان نے منہ پر ماسک لگا رکھا تھا اور احتیاطی تدابیر کے تحت ہاتھوں میں دستانے بھی پہن رکھے تھے۔

ملزم نے ماسک نیچے کیا اور اپنی انگلیوں کو تھوک لگا کر اشیا پر رگڑنے لگا، ملزم نے کئی بار متعدد اشیا کو اپنی تھوک سے آلودہ کیا۔

اس عجیب و غریب حرکت پر پولیس کو فوری اطلاع دی گئی ہے اور ملزم کو سپر اسٹور سے باہر نکال دیا گیا، بعدازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو پبلک ایکٹ آرڈر 1986کی دفعہ 38 کے تحت جان بوجھ کر سامان میں مداخلت اور انہیں آلودہ کرنے کے جرم میں چارج کیا گیا۔

ڈورسٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کورونا وائرس کا مریض نہیں ہے اور اس میں وبا کی کوئی علامات نہیں پائی گئیں، ملزم کو 6 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -