تازہ ترین

برطانیہ لاک ڈاؤن، بیوی کے ساتھ گھر سے نکلنے والے 82 سالہ بزرگ گائے کی ٹکر سے ہلاک

مانچسٹر: برطانیہ کے شہر لیڈز میں سڑک پر گھومنے والے گائے کے جُھنڈ نے راہ گیر جوڑے پر  حملہ کیا جس کے نتیجے میں 82 سالہ بزرگ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق معمر جوڑا سڑک پر اپنے کتے کے ساتھ چہل قدمی کررہا تھا کہ اسی دوران گائے کا ریوڑ وہاں پہنچ گیا اور اُن میں سے ایک غصیلی گائے نے جوڑے پر حملہ کردیا۔

گائے کی ٹکر سے خاتون اور بزرگ شہری سڑک پر  اوندھے منہ گر پڑے، بعد ازاں ریوڑ میں موجود دیگر بیلوں نے بھی دونوں کو ٹکریں ماریں جس کے نتیجے میں خاتون اور 82 سالہ شہری شدید زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں: ماں کی ممتا نے غصیلے بیل کو شکست دے دی، نومولود محفوظ

یہ بھی پڑھیں: غصیلے بیلوں سے ٹکرانے کا مقابلہ، نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

گائے کے حملے کے بعد مقامی شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی مگر اُس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ ترجمان نارتھ یارکشائر پولیس کے مطابق اہلکار جب وہاں پہنچے تو بزرگ شہری جاں بحق ہوچکا تھا جبکہ خاتون شدید زخمی حالت میں سڑک پر ہی پڑی ہوئیں تھیں۔

پولیس نے ریسکیو عملے کو جائے وقوعہ پر طلب کیا جس کے بعد ایئرایمبولینس کے ذریعے جوڑے کو لان کاسٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے وہاں شہری کی موت کی تصدیق کی جبکہ خاتون کو انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کردیا۔رپورٹ کے مطابق حملے میں کتے کو بھی شدید چوٹیں آئی ہیں۔

نارتھ یارکشائر پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک المناک حادثہ ہے، ابتدائی تحقیق سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ گائے بچھڑوں کو بچانے کے لیے حملہ آور ہوئیں‘۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں