اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پرانی گاڑی بیچنے والے شخص نے غلطی سے 28 کاریں خرید لیں

اشتہار

حیرت انگیز

جرمنی میں ایک شخص نے حادثاتی طور پر 1.4 ملین مالیت کی 28 قیمتی گاڑیاں خرید لیں۔

زندگی میں ہر انسان سے غلطیاں سرزد ہوتی ہیں ان میں کچھ بھاری پڑ جاتی ہیں لیکن جرمنی میں ایک شخص سے انجانے میں ایسی غلطی ہوئی کہ جس نے اسے نہ صرف کنگال کردیا بلکہ مقروض بھی بنا دیا۔

متاثرہ شخص کے مطابق وہ اپنے دادا کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے فیملی کی پرانی گاڑی کو بیچ کر نئی قیمتی کار خریدنے گیا جہاں تکنیکی وجوہات کی بنا پر اس نے ایک کی بجائے 28 گاڑیاں آرڈر کر دیں۔

بیلون نامی صارف نے بتایا کہ اس نے ادائیگی رقم کے لیے ٹرانزکشن کی مگر تصدیقی جواب موصول نہیں ہوا جس پر وہ بار بار ٹرانزکشن کرتا رہا مگر ہر بار کوئی جواب نہیں آیا۔

صارف کے بقول اس نے 28 بار ٹرانزکشن کی تو رقم منتقلی کے پیغام موصول ہوگیا لیکن ساتھ ہی گزشتہ 27 ٹرانزکشن بھی منظور ہو گئیں اور وہ 28 کاروں کا خریدار بن گیا۔

یہ سب کچھ دیکھ کر وہ حیران رہ گیا اور اس کے ہوش اڑ گئے، 28 کاروں کی کل مالیت 1.4 ملین یورو تھی جس پر 2800 یورو ناقابل واپسی رقم عائد کی گئی۔

پریشانی کے عالم میں خریدار نے کمپنی سے رابطہ کیا اور تمام صورتحال سے آگاہ کیا جس پر کمپنی نے تکنیکی خرابی کو تسلیم کرتے ہوئے نہ صرف آرڈر منسوخ کردیا بلکہ ریفنڈم کی کٹوتی بھی نہیں کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں