اتوار, مئی 18, 2025
اشتہار

سرعام کی کاوش، خواتین کی عزتیں تار تار کرنے والا ماہر نجوم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اے آر وائی کے پروگرام سرعام کی ٹیم نے علم نجوم کے نام پر خواتین کی عزت سے کھیلنے والے شخص کو گرفتار کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف مہم  جاری ہے اور اسی دوران  اے آر وائی کے پروگرام سرعام کے اینکر اقرار الحسن نے ایسے شخص کو بے نقاب کیا جو علم نجوم کے نام پر خواتین کی عزتوں کو تار تار کرتا تھا۔

سرعام کی ٹیم کو شکایت موصول ہوئی کہ ماہر نجوم علی تبسم خواتین کو خوفزدہ کر کے اُن سے پیسے وصول کرتا ہے اور اُن کو بلیک میل کرکے غلط کام کرنے پر راغب کرتا ہے۔

اقرارالحسن نے اپنی ٹیم کی ایک خاتون رکن کو مذکورہ ماہر نجوم کے پاس بھیجا اور تمام تر واقعے کی ویڈیو بنائی جس کے بعد اُس کی پولیس میں شکایت درج کی گئی۔

مزید پڑھیں: نوکری کا جھانسہ: خواتین کو جنسی ہراساں کرنے والا پرنسپل رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

اےآر وائی کے پروگرام کی ٹیم پولیس کے ہمراہ ملزم تبسم کو گرفتار کرنے پہنچی تو بااثر شخص نے بات کو دبانے کے لیے ڈھائی کروڑ روپے رشوت کی پیش کش کی اور پروگرام نشر نہ کرنے کی التجائیں کرتا رہا۔

نوٹ : پروگرام ثبوتوں اور شواہد کے ساتھ جلد اے آر وائی پر نشر کیا جائے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں