تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

گوگل میپ پر بھروسہ کرنے والا دلہا غلط جگہ شادی کرنے پہنچ گیا، ناقابلِ یقین واقعہ

کوالالمپور: انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی کی ایپلیکیشن ’گوگل میپ‘ کی وجہ سے انڈونیشین شہری دوسری خاتون سے غلط جگہ پر شادی کرنے پہنچ گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق  انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے شہری اپنی شادی کی تقریب کے لیے گھر سے روانہ ہوئے تو انہوں نے مقام تلاش کرنے کے لیے گوگل میپ پر لوکیشن ڈال دی۔

گوگل میپ کے بتائے راستوں کو طے کرنے کے بعد وہ اہل خانہ سمیت شادی کے مقام پر پہنچے جہاں پہلے سے مہمان موجود تھے اور اتفاق سے وہ بارات کے ہی منتظر تھے۔

دلہا کے پہنچنے کے بعد مہمانوں نے باراتیوں کا روایتی جوش و جزبے کے ساتھ استقبال کیا۔

معاملہ اُس وقت گھمبیر ہوا جب دلہا اور گھر والوں کو معلوم ہوا وہ جس جگہ پہنچے وہاں شادی کی نہیں بلکہ منگنی کی تقریب ہے اور لڑکی کا نام الفا ہے۔

الفا نے بتایا کہ جس وقت دلہا گھر میں  داخل  ہوا وہ تیاری میں مصروف تھیں،  بارات کا سُن کو وہ چکرا کر گر بھی گئیں تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ ’میرے اہل خانہ نے لڑکے والوں کا پرتپاک استقبال کیا اور دونوں نے ایک دوسرے کو تحائف اور مبارک بادیں بھی پیش کیں‘۔

اسی دوران دلہا کے ایک عزیز نے گڑ بڑ محسوس کی تو انہوں نے دیگر رشتے داروں سے اس کا تذکرہ کیا، جس کے بعد معلوم ہوا کہ واقعی وہ جس جگہ بارات لے کر پہنچے وہ غلط گھر ہے۔

بعد ازاں باراتیوں نے اپنی غلطی پر معافی مانگی اور وہ وہاں سے اصل مقام کی طرف روانہ ہوگئے۔ حیران کن طور پر دونوں تقریبات ایک ہی گاؤں میں ایک ہی روز منعقد کی گئیں۔

Comments

- Advertisement -