پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ناروے میں دہشت گردی کا انوکھا واقعہ، تیر کمان سے 5 افراد قتل

اشتہار

حیرت انگیز

اوسلو : یورپی ملک ناروے میں مسلح شخص نے تیر کمان سے حملہ کرکے پانچ افراد کو ہلاک کردیا، نارویجن پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ناروے میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا، جس میں تیر کمان سے لیس شخص نے شہریوں پر حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

حملہ ناروے کے جنوبی مشرقی قصبے کونگس برگ میں کیا گیا، نارویجن پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے، مشتبہ شخص ڈنمارک کا شہری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے متعدد مقامات پر شہریوں کو نشانہ بنایا، واقعہ میں دہشت گردی کے عنصر کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا لیکن فوری طور پر واقعہ کے محرکات کا علم بھی نہیں ہوسکا ہے۔

حکام نے مزید کہا کہ پکڑے گئے شخص سے کوئی پوچھ گچھ نہیں کی گئی ہے، اس لیے اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے اور اس شخص کا محرک کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں