جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

خاتون کا گلا گھونٹنے والا شخص گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

خاتون کو جراب سے گلا گھونٹنے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

امریکی ریاست ایڈاہو میں ایک 40 سالہ شخص کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس نے مبینہ طور پر ایک خاتون کو جراب اور پھر ہار سے گلا گھونٹنے کی کوشش کی۔

ملزم جوآن نونیز پر گلا گھونٹنے کی کوشش کے جرم کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

Juan Nunez-Luna

پولیس کو اتوار کی صبح گھر میں تنازع پر لڑائی کی اطلاع ملی تھی۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق، نونیز-لونا نے ایک عورت کو اپنے بالوں کو کھینچ کر سیڑھی سے نیچے گھسیٹا اس کے بعد مبینہ طور پر وہ کمرے میں لے گیا اور دروازہ بند کر دیا۔

پولیس رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس کے بعد اس نے اپنے دونوں ہاتھوں سے متاثرہ خاتون کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی۔

نونیز لونا نے مبینہ طور پر ایک ہار پکڑا جو کمرے میں تھا اور اس سے اس کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی۔ متاثرہ خاتون نے افسران کو بتایا کہ وہ ہوش کھو بیٹھی تھی۔

جب افسران نے خاتون سے بات کی تو انہوں نے دیکھا کہ اس کی گردن پر نشانات کے ساتھ ساتھ آنکھوں پر خون کے نشانات تھے جب کہ کان، گلے اور ماتھے پر بھی زخموں کے نشان تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نونیز-لونا نے "تقریباً 3 سے 5 سیکنڈز” تک خاتون کا گلا گھونٹنے کا اعتراف کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں