لاہور: کم سِن بچوں کو زبردستی پاکستان سے ملائیشیا لے جانے والے ملزم کو انٹرپول نے گرفتار کر لیا، ملزم کو پولیس کی درخواست پر ملائیشیا میں گرفتار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرپول نے پاکستانی انتظامیہ کی درخواست پر ملزم طاہر کو ملائیشیا میں گرفتار کر لیا، ملزم طاہر اپنے دو کم سِن بچوں کو زبردستی پاکستان سے ملائیشیا لے گیا تھا۔
[bs-quote quote=”وزارتِ خارجہ نے بھی ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس کو آگاہ کر دیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
بتایا گیا ہے کہ ملزم طاہر حسین اپنی بیوی اقرا کو نشہ آور گولیاں کھلا کر بچے لے کر فرار ہوا تھا، غالب مارکیٹ پولیس نے واقعے کا مقدمہ طاہر اور دیگر افراد کے خلاف درج کر رکھا ہے۔
دریں اثنا وزارتِ خارجہ نے بھی ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس کو آگاہ کر دیا، ملائیشیا میں گرفتار ملزم طاہر حسین کو جلد پاکستان لایا جائے گا۔
ملزم کی بیوی اقرا مظفر نے اس موقع پر کہا کہ انصاف کی فراہمی پر وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ خارجہ شاہ محمود کی شکر گزار ہوں۔
بچوں کی والدہ اقرا کا کہنا تھا کہ ملزم طاہر حسین وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی ذاتی کوششوں کی وجہ سے گرفتار ہوا، یقین ہے اب انصاف ملےگا۔
یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا: سفاک ملزمان نے معمولی جھگڑے پر دو پاکستانیوں کے ہاتھ کاٹ دیئے
انھوں نے کہا کہ بچوں کو جلد واپس لانا چاہتی ہوں، حکومت میرے بیٹوں کو پاکستان لانے کے لیے اقدامات کرے، طاہر نے میرے دونوں بیٹے اپنی پہلی بیوی کو ملائیشیا میں دے رکھے ہیں۔
خیال رہے کہ اقرا رواں برس مارچ میں چیف جسٹس پاکستان اور آرمی چیف سے بھی بچوں کو واپس لانے کی اپیل کر چکی ہیں۔