اسلام آباد : پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے مسلح شخص کو گرفتار کرلیا گیا ، مسلح شخص کلاشنکوف لے کر مظاہرے میں گھس گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مسلم لیگ ن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ جاری ہے، اس دوران ایک مسلح شخص کلاشنکوف لےکرمظاہرےمیں گھس گیا تھا، جس کے پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مسلح شخص کو گرفتار کیا تاہم مسلح شخص مفتی کفایت اللہ کا گارڈ نکلا، گرفتار شخص کو اسلحے کی نمائش پر گرفتار کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ لہرانے پر پولیس نے گن مین کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کردیا گرفتار شخص کو اسلحےکی نمائش پر گرفتار کیا گیا کیونکہ پارلیمنٹ کے باہر لائسنس یافتہ اسلحہ کی نمائش ممنوع ہے۔
یاد رہے گذشتہ سال جولائی میں اسی طرح کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا، جس میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر فلمی انداز میں سڑک پر گھومنے والے مسلح شخص کو حراست میں لے کر پسٹل برآمد کرلی گئی تھی۔
بعد ازاں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہراسلحے کی نمائش کرنے والا ذہنی مریض نکلا تھا ، پولیس کا کہنا تھا کہ بظاہر گرفتار ملزم کا ذہنی توازن خراب ہے ، ملزم ملک سہیل چکری کا رہائشی اور عمر45 سال ہے۔