کراچی میں بچی سے نازیبا حرکت کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق پاپوش نگر میں کارروائی کرتے ہوئے بچی کو ہراساں کرنے والا ملزم پکڑ لیا۔ ملزم کو سی سی ٹی وی کی مددسے گرفتارکیا گیا۔
ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کےمطابق ملزم نےاسکول جاتی بچی کیساتھ نازیبا حرکت کی تھی۔ گرفتار ملزم پہلے بھی پاپوش کی گلیوں میں وارداتیں کر چکا ہے۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔