منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

خاتون کے اغواء اور جنسی زیادتی میں ملوث عرب شہری گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : اماراتی عدالت نے عرب خاتون کو اغواء کرنے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں عرب شہری کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کی پولیس نے خاتون کو اغواء کرنے کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں عرب شہری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کی شہریت رکھنے والے ملزم کو مبینہ طور پر عرب خاتون کو اغواء اور ریپ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

- Advertisement -

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس کو واقعے کی شکایت موصول ہوئی جس کے بعد پولیس نے مزید تفتیش کےلیے ملزم کو حراست میں لیا تھا۔

دوسری جانب عدالت میں ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ مدعی خاتون کے طبی معائنے میں جنسی زیادتی کا کوئی ثبوت نہیں ملا نہ ہی کوئی واقعے کوئی گواہ ہے۔

وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ میرے موکل نے شکایت کنندہ کو زندگی میں کبھی نہیں دیکھا۔

عدالت نے فریقین کے بیانات سننے کے بعد کیس کی سماعت اگلے ماہ تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں : دبئی: خاتون کو ہراساں کرنے پر سری لنکن شہری کو قید کی سزا

خیال رہے کہ ایک ماہ قبل متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے خاتون کو ہراساں کرنے کے جرم میں سری لنکن شہری کو قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیجا تھا۔

اماراتی میڈیا کا کہنا تھا کہ دبئی کورٹ میں سیلز ایگزیکٹو 28 سالہ سری لنکن شہری نے خاتون کو ہراساں کرنے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا لیکن عدالت نے جرم ثابت ہونے سزا سنائی اور قید مکمل ہونے پر ملک بدر کرنے کا حکم دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں