جمعرات, فروری 27, 2025
اشتہار

قبرستان میں لڑکی کی قبر پر کالا جادو اور عملیات کرنے والے شخص پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : قبرستان میں لڑکی کی قبر پر کالا جادو اور عملیات کرنے والے شخص مقامی افراد نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں قبرستان میں جادو ،عملیات کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقامی افراد نے ملزم کو پکڑ کر تھانہ چونترہ پولیس کے حوالے کیا، جس کے بعد مقدمہ سب انسپکٹر اسلم پرویز کی مدعیت میں دفعہ 297 کے تحت درج کیا گیا۔

درج مقدمے میں کہا گیا کہ ملزم یاسین بخاری قبرستان میں قبر کی بے حرمتی کر رہا تھا، ملزم کو مرزا سلمان نامی شہری کی شکایت پر حراست میں لیا گیا۔

ملزم کے قبضہ سے انسانی جسم کا پتلا،تعویز، لوہے کی کیلیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

ملزم متاثرہ شہری کی فوت شدہ بیٹی کی قبر پر عملیات کر رہا تھا اور مٹی کا انسانی پتلا، تعویز، کیلیں قبر میں دفنا رہا تھا،۔

اندراج مقدمہ کے بعد پولیس نے ملزم یاسین بخاری کو گرفتار کر لیا، تھانہ چونترہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں