جعلی رکن قومی اسمبلی بن کر پولیس کو دھمکانے والا ملزم پکڑا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو میں جعلی ایم این اے بن کر مقدمے کے اخراج کیلئے کال کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ملزم محمد ناصر تھانہ سٹی کے افسران کو مختلف اوقات میں کال کرتا رہا اور مقدمے کے اخراج کے لیے دباؤ ڈالتا رہا۔
ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کی جعلی شناخت پر پولیس نے کارروائی کا فیصلہ کیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔