بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

اسلام آباد ایئرپورٹ پراے این ایف کی کارروائی‘ مسافر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے مسافر سے آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پراے این ایف نے بحرین جانے والے مسافر کے قبضے سے 2 کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

اے این ایف کے مطابق ہیروئن بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی، ملزم نجی ایئرلائن کی پرواز سے بحرین جا رہا تھا۔

اے این ایف حکام نے ملزم بابرشہزاد کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد ایئرپورٹ پرکسٹمز اور اے این ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے آئس ہیروئن برآمد کی تھی۔

اے این ایف حکام کے مطابق ملزم سمیع پرواز ای کے 615 سے دبئی جا رہا تھا، ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغازکردیا گیا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی‘ 2 ملزمان گرفتار

واضح رہے کہ 31 جنوری کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کے 2 افراد گرفتارکیے تھے۔

اے این ایف حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان سے کروڑوں مالیت کی ایک کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے، ملزمان قطرایئرلائن کی پروازکیو آر633 اے سے دوحا جا رہے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں