تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

برطانیہ میں ’نفسیاتی مریض‘ نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں

لندن: برطانوی پارلیمنٹ کے باہر  پولیس کی دوڑیں لگوانے اور افرا تفری پھیلانے والے شخص کو میٹروپولیٹن پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق چودہ دسمبر کی دوپہر ایک شخص نے برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے سیکیورٹی حصار توڑتے ہوئے میں قائم ویسٹ منسٹر عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

پولیس نے زبردستی پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونے والے شخص کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اُسےنفسیاتی صحت قانون کی دفعہ کے تحت گرفتار کرلیا، جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق ملزم سرمئی رنگ کا ٹراؤزر،  نیلے رنگ کے جوگرز جبکہ ٹوپے والی جیکٹ پہنا ہوا تھا۔

پولیس کو حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ملزم نے پارلیمنٹ کے باہر سیکیورٹی حصار کو توڑا اور پولیس موبائل کے قریب جاکر کھڑا ہوا، جس کے بعد موقع ملتے ہی اُس نے ویسٹ منسٹر عمارت کے مرکزی دروازے کی طرف بھاگنا شروع کردیا تھا۔

میٹرو پولیٹن پولیس ترجمان کے مطابق اس واقعے کو دہشت گردی کے طور پر نہیں دیکھا جارہا کیونکہ گرفتار ہونے والے شخص کی ذہنی حالت درست نہیں ہے، جس کا طبی معائنہ بھی کروایا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں