جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

سعودی عرب: خاتون کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں جدہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جدہ پولیس نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ خاتون کو ہراساں کرنے والے شخص کو ریکارڈ وقت میں گرفتار کرلیا ہے۔

اس حوالے سے سیکیورٹی فورس نے تفصیلات اور ویڈیو اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔

- Advertisement -

گرفتار ہونے شخص کی شہریت کو جدہ پولیس نے ظاہر نہیں کیا ہے تاہم کہا گیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے اسے تمام شواہد کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں اس کے خلاف مقدمہ قائم کیا جائے گا۔

جدہ پولیس کا کہنا ہے کہ ہراساں کرنے، چھیڑ خانی اور اسی طرح کے دیگر کیسز میں گرفتار کیے جانے والوں کے بارے میں تمام تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کیا جاتا رہے گا۔

اس سے قبل سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسزنے جدہ شہر میں ایک کارروائی کے دوران 2 شہریوں کو منشیات اور نشہ آور گولیوں کی تشہیر کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی اقدامات شروع کردیے گئے ہیں جس کے بعد انہیں مجاز اتھارٹی کے حوالے کردیا جائے گا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق شہری اور مملکت میں مقیم غیرملکی منشیات کی سمگلنگ یا اس حوالے سے دستیاب معلومات کی اطلاع مکہ مکرمہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں 911، مملکت کے باقی علاقوں میں 999 اور جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کو 95 پر دے سکتے ہیں

سعودی عرب: 11 فلپائنیوں نے اسلام قبول کرلیا

سیکیورٹی حکام کے مطابق اس حوالے سے ملنے والی رپورٹس کے بارے میں تفتیش کی جاتی ہے اور تمام رپورٹس کو خفیہ طور پر پروسیس کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں