اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر پر حملہ کرنے والا نوجوان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست نیویارک میں پولیس نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر سیٹھ رولنز پر حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ ’منڈے نائٹ را‘ میں اپنے میچ کے اختتام کے بعد سابق ورلڈ چیمپئن سیٹھ رولنز واپس جارہے تھے کہ اچانک کہیں سے ایک شخص آکر ان پر حملہ کردیتا ہے۔

ویڈیو میں سیٹھ رولنز اور نامعلوم شخص کو آپس میں لڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم ریسلنگ کمپنی کی اپنی سیکیورٹی نے ان دونوں کو الگ کیا اور نامعلوم شخص کو پولیس کے حوالے کردیا۔ اس حملے میں سیٹھ رولنز محفوظ رہے ہیں۔

واضح رہے ’ڈبلیو ڈبلیو ای‘ ایک انٹرٹینمنٹ کمپنی ہے اور یہاں رنگ کے اندر اور باہر لڑائیاں اسکرپٹ کا حصہ ہوتی ہیں تاہم یہ واقعہ کمپنی کے اسکرپٹ کا حصہ نہیں تھا۔

کھیلوں کی ویب سائٹ ’ای ایس پی این‘ کے مطابق ریسلنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ ’ڈبلیو ڈبلیو ای اپنے پرفارمرز کی حفاظت کو انتہائی سنجیدگی سے لیتی ہے۔‘

’جس شخص نے سیٹھ رولز پر حملہ کیا اسے نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانون کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔‘

سیٹھ رولنز کا شمار ریسلنگ کمپنی کے بڑے اسٹارز میں ہوتا ہے اور وہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق ورلڈ چیمپین بھی رہ چکے ہیں۔ ان کا اصلی نام کولبی لوپیز ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں