تازہ ترین

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

محبت کی خاطر ٹاور پر چڑھنے والے شخص‌ پر شہد کی مکھیوں‌ کا حملہ

نئی دہلی: بھارت میں محبت کی خاطر ٹاور پر چڑھنے والے شخص کی راہ میں  شہد کی مکھیاں رکاوٹ بن گئیں جس کے نتیجے میں وہ ٹاور سے نیچے گر کر زخمی ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے مغربی گوداواری ضلع کا نوجوان روہت کل شام ٹاور پر چڑھ گیا اس انے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکمران جماعت وائی ایس آر کانگریس کے بعض لیڈران اس کی محبت میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

روہت کا کہنا تھا کہ وہ ایک لڑکی سے محبت کرتا ہے اور وائی ایس آر کانگریس کے رہنما اس کی محبت میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، جیسے ہی اس کے ٹاور پر چڑھنے کی اطلاع ملی تو پولیس وہاں پہنچی جس نے مختلف طریقوں سے اسے سمجھاتے ہوئے نیچے اتارنے کی کوشش کی تاہم اسی دوران شہد کی مکھیاں پولیس کو مدد کو آگئی اور اس پر حملہ آور ہوگئیں۔

پولیس کی بات نہ ماننے والے مجنوں نے شہد کی مکھیوں سے بچنے کے لیے ٹاور چھلانگ لگادی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔

جائے وقوعہ پر موجود پولیس نے نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، جہاں اسے طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی بھارت میں ایک شخص بیوی سے چھٹکارا پانے کی خاطر موبائل ٹاور پر چڑھ گیا تھا، پولیس کی مدد سے مذکورہ شخص کو نیچے اتارا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -