تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

لاہور: شادی سے انکار پر خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا

لاہور: پنجاب کے شہر لاہور میں تیزاب گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں شادی سے انکار کرنے پر مریم نامی خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا، خاتون کا چہرہ جھلس گیا، متاثرہ خاتون کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ جوہر ٹاؤن پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر میں خاتون نے موقف اپنایا کہ ملزم احمد نے شادی سے انکار پر تیزاب پھینکا، چونکی امرسدو میں جگاور چوک پر احمد اور اس کے ساتھیوں نے مجھے روکا اور کہا ساتھ چلو۔

متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم احمد کے ساتھ جانے سے انکار کیا تو اس نے تیزاب سے بھرا جگ پھینکا جس سے چہرہ، ہاتھ اور گردن جھلس گئے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کو بھائی نے جناح اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون گھروں میں کام کرتی ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی اور فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کےخلاف کارروائی کا حکم دیا۔

Comments

- Advertisement -