اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

معر شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک، ویڈیو نے دل دہلا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

 بھارت میں ٹرین کی زد میں آکر معمر شخص ہلاک ہوگیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

بھارت میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر کانپور پنکی پاڑو ریلوے ٹریک کے قریب بزرگ شخص ریلوے ٹریک عبور کررہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریلوے ٹریک پر کوئی رکاوٹ نہ ہونے کے باعث لوگ ٹرین کی آمد کے باعث جلدی جلدی ٹریک عبور کررہے ہیں۔

- Advertisement -

اسی دوران بزرگ شخص سائیکل لیے پٹڑی سے گزر رہا ہوتا ہے کہ ٹرین کی زد میں آجاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اترپردیش کے ضلع جالون میں کوچنگ سینٹر جانے والی 18 سالہ لڑکی ورشا ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی تھی جبکہ اس کی دوست 17 سال کاجول زخمی ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں