تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دبئی میں بھارتی شہری نے ہم وطن کو مارڈ الا

دبئی میں بھارتی شخص نے معمولی تنازع پر اپنےہم وطن کو بدترین تشدد کا نشانہ بناکر اسےموت کےگھاٹ اتار دیا، ملزم کو گرفتار کرکےٹرائل شروع کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اماراتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 31 سالہ بھارتی شہری نے اپنے ہی ہم وطن کو صرف اس بناء پر مار ڈالا کہ وہ اس کی جگہ پر سو گیا تھا۔

دبئی کورٹ میں اس کیس کی پہلی سماعت ہوئی جس میں پبلک پراسیکیوٹر نے عدالت کے روبرو ریکارڈ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم نے اپنے ہم وطن پر لاتوں اور گھوسوں کی بارش کردی جس سے وہ موقع پرہی دم توڑ گیا۔

استغاثہ کے مطابق ملزم نشے میں دھت تھا اور مقتول کے جسم پر تشددکے نشانے بھی پائے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں 18 اگست کو اطلاع دی گئی کہ القوض صنعتی ایریا میں ایک شخص کی لاش ملی ہے جس پر وہ اہلکاروں کے ہمراہ موقع پرپہنچے اور سیکورٹی گارڈز سے واقعے سے متعلق پوچھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو تحویل میں لینے کے بعد ابتدائی تفتیش کی گئی جس میں ملزم کے واقعے میں ملوث ہونے کے ثبوت سامنے آئے۔

دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس رات اس کا ساتھی کے ساتھ سونے کی جگہ پر تنازع ہوا ، جس پر وہ غصہ میں آگیا اور ساتھی پر تشدد کر ڈالا۔

ملزم کے مطابق جب وہ صبح اٹھا تو اس کا ساتھی بے جان پڑا تھا، وہ کوئی حرکت نہیں کررہا تھا، اسے اندازہ ہوگیا کہ تشدد کے باعث وہ مر چکاہے جس کے بعد وہ فرار ہوگیا۔

عدالت نے مذکورہ کیس کی ابتدائی سماعت پر فریقین کے دلائل سنے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ 28 نومبر کو مقدمے کا فیصلہ سنایا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -