پیر, فروری 24, 2025
اشتہار

شوہر بیوی کا کٹا ہوا سر لے کر تھانے پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں سفاک شوہر بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس کا کٹا ہوا سر لے کر تھانے پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر شوہر نے بیوی کا سر قلم کردیا اور اس کے کٹے ہوئے سر کو لے کر تھانے پہنچ گیا۔

ملزم کی شناخت انیل کنوجیا کے نام سے ہوئی ہے جسے پولیس نے گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آئی جس میں ملزم کو بیوی کا خون میں لت پت سر لے کر تھانے جاتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ قریب موجود لوگ حیرانی سے اسے دیکھ رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق فتح پور تھانے کی حدود بسارا گاؤں کے رہائشی انیل کنوجیا نے مبینہ طور پر 28 سالہ بیوی وندنا کو چاقو کے پے درپے وار کرکے قتل کیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ کنوجیا نے بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کے بعد اس کا سر قلم کردیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ملزم اہلیہ کا خون میں لت پت سر اٹھائے تھانے کی طرف جارہا تھا جب پولیس اہلکاروں سے اسے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق یومیہ اجرت پر کام کرنے والے کنوجیا کی شادی آٹھ سال قبل وندنا سے ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں، ملزم کو شبہ تھا کہ بیوی کے غیر ازدواجی تعلقات ہیں۔

ایس پی دنیش کمار سنگھ کا بتانا ہے کہ جوڑے کے درمیان اکثر جھگڑا ہوتا تھا وقوعہ کے روز بھی جھگڑے کے بعد ملزم نے طیش میں آکر بیوی کو قتل کیا۔

انہوں نے بتایا کہ مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کرکے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں