بھارت کی ریاست کرناٹک میں بائیک کی چابی نکالنے پر نوجوان نے ٹریفک پولیس اہلکار کی انگلی کو اپنے دانتوں سے چبا ڈالا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں نوجوان کو ٹریفک پولیس اہلکار کے ساتھ جھگڑا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مذکورہ ویڈیو بنگلورو کے علاقے ولسن گارڈن کی ہے جہاں ڈیوٹی پر معمور ٹریفک اہلکاروں نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر نوجوان کو روکا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان جرمانہ کرنے پر طیش میں آگیا اور اہلکاروں سے تلخ کلامی کرنے لگا۔ اس دوران ایک اہلکار نے نوجوان کی موٹر سائیکل کی چابی نکال لی تاکہ وہ فرار نہ ہو سکے۔
چابی نکالنے پر وہ مزید طیش میں آیا اور اس نے اہلکار کی انگلی پکڑ کر دانتوں سے چبا دی۔
28-year-old Syed Shafi bit a traffic constable’s finger and threatened to burn the traffic umbrella at the 10th Cross junction in Wilson Garden area, Bengluru when caught riding without helmet.
— Rishi Bagree (@rishibagree) February 13, 2024
ٹریفک پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملزم پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر جرمانہ کیا گیا، خلاف ورزی کرنے والے نے کانسٹیبل کا موبائل فون بھی چھینا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔