بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں ملزم نے رقم کے تنازع پر خاتون کے ہاتھ کی انگلی دانتوں سے کاٹ کر الگ کر دی۔
انڈین میڈیا کے مطابق پولیس واقعہ 17 مئی کو پیش آیا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی بیٹی کی شکایت پر مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم اور اس کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا۔
مدھورا نگر پولیس نے بتایا کہ گرفتار میاں بیوی 45 سالہ متاثرہ خاتون کے گھر میں کرائے پر رہتے ہیں مگر اپریل میں انہوں نے گھر خالی کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس کے نامناسب رویے سے تنگ شہری نے ہاتھ کی انگلی کاٹ دی
گرفتار جوڑے کو 30 ہزار روے واپس کرنے تھے لیکن متاثرہ خاتون نے کہا کہ وہ کُل رقم سے 5 ہزار روپے کاٹ کر دیں گی کیونکہ اس سے قبل ان کے ایک رشتے دار نے ان کے گھر میں قیام کیا تھا لیکن کرائے کی رقم ادا نہیں کی تھی۔
میاں بیوی متاثرہ خاتون کے گھر پہنچے اور کُل رقم سے 5 ہزار روپے کاٹنے پر جھگڑا کیا۔ تلخ کلامی کے دوران ہاتھا ہائی ہوئی اور ملزم نے خاتون کے ہاتھ کی انگلی دانتوں سے کاٹ کر الگ کر دی۔
واقعے کے فوراً بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ انگلی کا جو حصہ کٹ چکا ہے اسے دوبارہ جوڑنا ممکن نہیں۔
پولیس حکام کے مطابق اس کے بعد خاتون کی بیٹی نے جوڑے کے خلاف شکایت درج کروائی اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا۔