منگل, جولائی 9, 2024
اشتہار

نوجوان نے سانپ سے ڈسنے کا بدلہ کیسے لیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے سانپ سے ڈسنے کا بدلہ اس قدر خطرناک انداز میں لیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنتوش لوہار نامی نوجوان بیس کیمپ میں کام مکمل کرنے کے بعد رات کے وقت سو رہا تھا کہ اسے ایک سانپ نے ڈس لیا۔

سنتوش لوہار نے طیش میں آ کر سانپ کو پکڑا اور اسے اپنے دانتوں سے کاٹ دالا جس کے باعث وہ ہلاک ہوگیا۔

- Advertisement -

جب سنتوش لوہار کے دوستوں کو اس بارے میں علم ہوا تو وہ اسے فوری لے کر اسپتال پہنچے جہاں اس کا علاج کیا گیا۔ بروقت اسپتال منتقل ہونے کی بدولت نوجوان کی جان بچ گئی۔

اس سے قبل ایسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے شہری کو سانپ نے پانچ مرتبہ ڈسا تھا۔

جب وہ اسپتال پہنچا تو ڈاکٹرز کئی روز قبل سانپپ کے ڈسنے سے متاثر شہری کو زندہ دیکھ کر حیران رہ گئے تھے۔

سانپ ڈس لے تو کیا کرنا چاہیے؟

سانپ کے کاٹنے کی صورت میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) فوری طور پر کام کرنے اور طبی امداد حاصل کرنے کی ہدایت کرتی ہے۔ فوری طبی امداد نہ صرف متاثرہ شخص کی جان بچاتی ہے بلکہ معذوری کے خطرے کو بھی کم کرتی ہے۔

اگر سانپ ڈس لے تو تنگ لباس یا زیورات اتار دیں اور زخم کو چوس کر زہر نکالنے کی کوشش نہ کریں۔ متاثرہ شخص کو کھانے یا پینے کیلیے کچھ نہ دیں اور برف یا حرارت دینے سے گریز کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں