اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اسلحے کی نمائش کرنے والا ذہنی مریض نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پارلیمنٹ ہاؤ س کےباہراسلحےکی نمائش کرنےوالاذہنی مریض نکلا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم کامزیدریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤ س کے باہراسلحے کی نمائش کرنے والا ذہنی مریض نکلا، پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر گرفتار ملزم کا ذہنی توازن خراب ہے ، ملزم ملک سہیل چکری کا رہائشی اور عمر45 سال ہے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ گرفتارملزم کامزیدریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

یاد رہے پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے انتہائی حساس علاقے میں فلمی انداز میں سڑک پر گھومنے والے مسلح شخص کو گرفتار کرکے پسٹل برآمد کرلی تھی۔

اے آر وائی نیوز کو حاصل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ ایک شخص پارلیمنٹ ہاؤس کے عین سامنے دونوں ہاتھوں میں پستول تھامے چلا جارہا ہے اور ساتھ ہی کچھ الفاظ بھی دہرارہا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم اس سے پہلے ڈی چوک کے پاس اسلحہ کے زور پر گاڑیاں روکتا رہا۔

خیال رہے اسی طرح کا ایک اور واقعہ آٹھ سال قبل بھی پیش آیا تھا، جہاں سکندر نامی شخص نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اسلحے کے زور پر جناح ایونیو کو کئی گھنٹے یرغمال بنائے رکھا تھا۔بعد ازاں پیپلز پارٹی کے رہنما زمرد خان کی مدد سے سیکورٹی اہلکار نے سکندر پر قابو پالیا تھا، اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں