بھارت میں نوکری نہ ملنے نوجوان نے ڈگری جلا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ اترپردیش میں پیش آیا جہاں 24 سالہ نوجوان یرجیش پال نے نوکری نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ برجیش نے حال ہی میں پولیس میں بھرتی کے لیے امتحان دیا تھا جس میں ناکامی پر اس نے گھر میں پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
برجیش پال قنوج کا رہائشی تھا، مرنے سے قبل اس نے خط لکھا جس میں بتایا کہ میں نے تمام تعلیمی اسناد جلادیں جب کسی کو نوکری نہیں مل سکتی تو ان ڈگریوں کا کیا فائدہ ہے۔
خودکشی سے قبل نوجوان نے خط میں لکھا کہ ’زندگی کا آدھا حصہ صرف پڑھائی میں گزارا پھر بھی نوکری نہیں ملی۔‘
پولیس کا کہنا ہے کہ طالب علم نے اپنی موت کے لیے کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے واقعے پر بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’اس دور حکومت میں نوکری تلاش کرنا ایک خواب ہے۔