صوبہ پنجاب کے شہر ٹیکسلا میں مبینہ طور پر زندہ جلایا گیا نوجوان دم توڑ گیا۔ نوجوان کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو تنخواہ مانگنے پر حبس بے جا میں رکھا گیا، بعد ازاں اسے زنجیروں سے باندھ کر جلایا گیا۔
ٹیکسلا میں مبینہ طور پر جلایا جانے والا نوجوان ہولی فیملی اسپتال میں دم توڑ گیا۔
نوجوان کے والد نے الزام لگایا ہے کہ ان کے بیٹے کو تنخواہ مانگنے پر حبس بے جا میں رکھا گیا اور اسے زنجیروں سے باندھ کر زندہ جلا دیا گیا۔
نوجوان کا بدن 60 فیصد سے زائد جل گیا تھا۔ ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ نوجوان کو حبس بے جا میں رکھا گیا تھا تاہم اس نے خود کو آگ لگا کر خود سوزی کی۔ پولیس نے 4 ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔