اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

دوست نے 10 روپے نہ دینے پر دوست کو زندہ جلا ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں 2 دوستوں نے 10 روپے نہ دینے پر دوست کو زندہ جلا ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 2 دوستوں نے 10 روپے کی معمولی رقم نہ دینے پر اپنے نوجوان دوست کو زندہ جلادیا۔

افسوسناک واقعہ مدھیہ پردیش کے ضلع اجین میں 22 فروری کو پیش آیا، متاثرہ نوجوان جس کی شناخت گنیش کے نام سے ہوئی ہے، 6 روز تک اسپتال میں رہنے کے بعد چل بسا۔

ملزمان سورج اور شبھم نے اپنے دوست گنیش سے 10 روپے مانگے، اس نے انکار کیا تو انہوں نے اس کے ہاتھ پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

مزید پڑھیں: طالبہ کو زندہ جلانے والے 16 افراد کو سزائے موت

دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے گنیش کو پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا، یہ پورا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا۔

بھارتی پولیس نے فوٹیج میں دونوں ملزمان کو شناخت کرنے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج دونوں ملزمان کو سزا دلوانے کے لیے کافی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں