تازہ ترین

غصے سے پھنکارتا ہوا زہریلا سانپ کیسے قابو میں آیا ؟ خوفناک ویڈیو وائرل

عوامی مقامات پر اچانک نکل آنے والے ساپنوں کو اگر مناسب طریقے سے قابو نہ پایا جائے تو وہ انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں اور ایسے موقعوں پر کسی بھی کارروائی کیلئے خصوصی تربیت کا ہونا بھی ضروری ہے۔

ایک ایسے ہی واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے کہ جس میں ایک خوفناک زہریلے سانپ کو قابو کرکے بالٹی میں بند کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گھر میں سانپ کے نکلنے پر خطرناک جانوروں کو پکڑنے والے ادارے کے ایک اہلکار کو بلایا گیا۔

مذکورہ شخص ایک عدد بالٹی اور ایک مخصوص اسٹک ساتھ لے کر آیا اور گھر کی سیڑھیوں پر بیٹھے ایک سانپ کے قریب چلا گیا۔

اہلکار نے جیسے ہی سانپ کے پاس بالٹی رکھی تو سانپ بھی خوفناک پوزیشن میں آیا اور کسی بھی حملے سے بچنے کیلئے تیار رہتے ہوئے زور سے پھنکارنے لگا۔

اہلکار نے کمال مہارت سے اس کے قریب جاکر اسٹک کی مدد سے اسے گردن سے قابو کیا اور احتیاط کے ساتھ پاس رکھی بالٹی میں بند کردیا۔

اہلکار کی ذرا سی غفلت یا غلطی کسی بڑے نقصان کا سبب بھی بن سکتی تھی، مذکورہ ویڈیو انسٹاگرام پر بی وائرل نامی اکاؤنٹ سے اپ لوڈ کی گئی تھی۔ اس کلپ کو ڈیڑھ لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Comments

- Advertisement -