جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

والد اور کمسن بچے کی ویڈیو نے دلوں کو جھنجھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں اور کچھ ویڈیوز ایسی ہوتی ہیں جو لوگوں کے ذہنوں پر گہرے نقوش چھوڑ جاتی ہیں۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور میں ایک سائیکل رکشہ چلانے والے باپ اور کمسن بیٹے کی ویڈیو نے لوگوں کے دلوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راجیش اپنے چھوٹے بیٹے کو ایک ہاتھ میں اٹھائے شہر کی سڑکوں پر سائیکل رکشہ چلا رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راجیش 10 سال پہلے بہار سے جبل پور منتقل ہوئے اور اپنے بیٹے کو کندھے پر اٹھائے ہر روز گھر سے نکلتے ہیں ۔

بچہ درمیان میں سوتا ہے لیکن باپ روزی روٹی کمانے اور اپنے خاندان کو کھانا مہیا کرنے کے لیے دن بھر محنت کرتے ہیں۔

راجیش کے دو بیٹے ہیں وہ بڑے بیٹے کو گھر پر چھوڑ دیتے ہیں اور چھوٹے کو اپنے ساتھ لے کر اپنا فرض ادا کرتے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’انہیں یقینی طور پر مدد کی ضرورت ہے آئیں ان کے لیے ایک کراؤڈ فنڈنگ مہم کا انتظام کریں کم از کم ان کے لیے ایک ای رکشہ تو خرید ہی سکتے ہیں۔‘

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’بہت تکلیف دہ ویڈیو ہے۔‘ تیسرے صارف نے لکھا کہ ’ویڈیو دیکھ کر دل ٹوٹ گیا۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں